Ads by google

godaddy

Tackle the Web with up to 5 new .COMs, $5.99 for the 1st year!

Sunday, January 29, 2012

پاکستانی فتح،برطانوی و بھارتی میڈیاکی تعریف


لندن: ٹیسٹ کرکٹ کی سرفہرست انگلینڈ  اور ورلڈ کپ فاتح   بھارت  کی ٹیموں  کی پاکستان اور آسٹریلیا  کے ہاتھوں بدترین شکست  کھلاڑیوں کے لئے بدنامی کا سبب بن گئی برطانوی اور بھارتی میڈیا  نے  گرین شرٹ سے  سبق سیکھنے کی تلقین کردیں ۔
برطانوی اخباردی سن کا کہنا ہے کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کے بلے باز عبدالرحمان کے سامنے بھیگی بلی بنے رہے، انہیں اس کی گھومتی ہوئی گیندوں کی بالکل سمجھ نہیں آ رہی تھی۔
بھارتی اخبار ٹائمز اف انڈیا کا کہنا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پاکستانی سپنرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اخبار کا کہنا ہے کہ مسلسل نو سریز جیت کر نمبر ون انگلینڈ کیلئے یہ ایک بھیانک شکست ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا یہ ابتک کا سب سے کم ترین سکور ہے۔
اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ عام خیال تھا کہ انگلینڈ میچ جیت جائے گا لیکن جس طرح اس کی اخری پانچ وکٹیں صرف چار رنز پر گر گیئں وہ حیران کن ہے۔
بھارتی اخبارات  نے دھونی الیون کو مشورہ دیا کہ وہ  پاکستان کی  موجودہ کارکردگی سے سبق حاصل کرئے کہ اس نے کس طرح  انگلینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت  کو آسٹریلیا  نے وائٹ واش  شکست سے دوچار کیا ہے جس کے باعث کئی سپر اسٹار کھلاڑیوں  کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
Courtesy The News Tribe

No comments:

Post a Comment